ہیڈلائنز


علی ڈار ہرجانہ کیس ،عمران خان کو 18جون کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

Written by | روزنامہ بشارت
پاناما لیکس پر پریس کانفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے گئے، عمران خان معافی مانگیں یا پھر قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں، علی مصطفی ڈار اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے ہرجانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو اٹھارہ جون کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے کی۔دوران سماعت عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اٹھارہ جون کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ علی مصطفیٰ ڈار نے دعویٰ کی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر یو اے ای میں غیر قانونی جائیداد بنانے کا الزام لگایا ہے، پاناما لیکس پر پریس کانفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے گئے اورعمران خان کے الزامات میڈیا میں بھی رپورٹ ہوئے۔ عمران خان معافی مانگیں یا پھر قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔عمران خان کے خلاف دعویٰ کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے کی اور عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون کو عدالت طلب کرلیا ۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 76%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ