ہیڈلائنز


پاکستان اور چین کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

چینی صدر نے اپنے دورہ پاکستان میں 425 گاڑیاں اور 80ایمبولینسز دینے کا وعدہ کیا تھا،چین سے حاصل ہونے والی گاڑیاں تمام صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دی جائیں گی، مختلف منصوبوں میں چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاتقریب سے خطاب 
اسلام آباد :  پاکستان اور چین کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت چین پاکستان کو ایمبولینسز اور پولیس وین مہیا کرے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے حاصل ہونے والی گاڑیاں تمام صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دی جائیں گی، مختلف منصوبوں میں چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے، معاہدے کے تحت چین پاکستان کو ایمبولینسز اور پولیس وین مہیا کرے گا، معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ جبکہ چین کی جانب سے سفیر سن وی ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے اپنے دورہ پاکستان میں 425 گاڑیاں اور 80ایمبولینسز دینے کا وعدہ کیا تھا، چین سے حاصل ہونے والی گاڑیاں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں میں چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ معاہدے کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، چین کے خلاف نے گزشتہ سال اپنے دورے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، معاہدے کے تحت پاکستان کو گاڑیاں اور ضروری سامان مہیا کریں گے، یہ سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کا سال ہے، کوشش ہے رواں سال تعاون کے تمام معاہدے پر عملدرآمد ہو جائے، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ہر شعبے میں تعاون کریں گے، چینی سفیر نے تقریب کے دوران شرکاء کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ