ہیڈلائنز


پاکستان اور چین کے مابین بلوچستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا معاہدہ

Written by | روزنامہ بشارت
بیجنگ:  چین کی ایک کمپنی نے سرکاری طور پر بلوچستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے انجینئرنگ پروکیورمنٹ تعمیراتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ منصوبے پر چین کی پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ اور پاکستان کی حب پاور مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کریں گی جب کہ مجموعی طور پر چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی تعمیراتی کام مکمل کرے گی۔ چائنا ہاربر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق تعمیراتی کام ستمبر2018 تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے سالانہ طور پر 4.4ملین ٹن کوئلے کو اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین حب کے مقام پر 2×660ایم وی کوئلے سے چلائے جانے والے پلانٹ کا حصہ ہے۔ چائنا ہاربر کے صدر تانگ چیائو لیانگ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اس منصوبے کو دونوں حکومتوں کی جانب سے خصوصی تعاون حاصل ہو رہا ہے۔
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ