ہیڈلائنز


شیریں مزاری نے نام لیکر معافی نہ مانگنے پر خواجہ آصف کی معافی مسترد کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر ایوان میں معافی مانگ لی اور اس حوالے سے اسپیکر ایاز صادق کو تحریری معافی نامہ بھی جمع کرادیا تاہم شیریں مزاری نے نام لے کر معافی نہ مانگنے پر خواجہ آصف کی معافی مسترد کردی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جس کے دوران گزشتہ روز وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کے باعث ہونے والی ہنگامی آرائی پر بات کی گئی۔ اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے تحریری معافی نامہ پیش کیا گیا جسے اسپیکر ایاز صادق نے ایوان میں پڑھ کر سنایا بعدازاں وزیردفاع خواجہ آصف نے فلور پر کھڑے ہوکر اپنے کل کے بیان پر معافی مانگی جن کا کہنا تھا کہ جو کہا اس پر افسوس ہے، میری جانب سے ردعمل فطری تھا، مجھے ایوان میں ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہیئے تھا اور میرا مقصد ایوان کا ماحول خراب کرنا نہیں تھا تاہم کل جو بھی ہوا اس پر معافی کا طلب گار ہوں۔ اپنی معافی میں شیریں مزاری کا نام نہ لئے جانے پر تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے خواجہ آصف کی معافی مسترد کردی جن کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے میرا نام لے کر مجھ پر جملے کسے اس لئے وہ ایوان کے فلور پر میرا نام لے کر معافی مانگیں جس پر وزیردفاع کا کہنا تھا کہ معافی میں نے خود مانگی ہے میری پارٹی نے نہیں کہا، اگر میں نے کسی کا نام لیا تو ایک بار نہیں سو بار معافی مانگنے کے لئے تیار ہوں، میری تقریر نکال کر دیکھ لیں میں نے کسی کا نام نہیں لیا جب کہ اسپیکر کو لکھے گئے خط میں غیر مشروط معافی مانگی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خاموشی سے خواجہ آصف کو کہا کہ شیریں مزاری کا نام لے کر معافی مانگیں لیکن انہوں نے اسحاق ڈار کی بات سنی ان سنی کردی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ