ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کا لندن سے پاکستان کے بجائے سعودی عرب جانے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں ۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔ ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدآرام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے ۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے ۔

Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ