ہیڈلائنز


نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے منسوب کروانے کی مہم کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے منسوب کروانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ امکان ہے کہ ائیرپورٹ جولائی 2017 سے آپریشنل ہو جائے گا۔ ائیرپورٹ کی تکمیل کے بعد اس کے نام کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جن میں لیاقت علی خان اور عبدالستار ایدھی سرفہرست ہیں۔ زیادہ تر عوام کی جانب سے ائیرپورٹ کا نام معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب انٹرنیٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے باقائدہ ایک مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ مہم میں حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام عبدالستار ایدھی ائیرپورٹ رکھا جائے۔ اب تک ہزاروں پاکستانی اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ