ہیڈلائنز


وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف نےامریکا میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی شہریت یافتہ باکسر محمد  علی کی نمازہ جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔ واضح رہے کہ 74 سالہ باکسر محمد علی 4 جون کو امریکی شہر فونیکس کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے آنے والے ہر شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ محمد علی کلے امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئسویل میں ایک عیسائی گھر میں پیدا ہوئے لیکن 1975 میں وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور اپنا نام محمد علی کلے رکھا۔ 1978 میں محمد علی کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب وہ خود سے 12 برس کم عمر لیون اسپِنکس سے ہار گئے لیکن 8 ماہ بعد محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دے کر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا اور محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار تین مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ