ہیڈلائنز


این اے 110 انتخابی کیس ۔ بابر اعوان کے نادرا رپورٹ پر اعتراضات

Written by | روزنامہ بشارت

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے نادرا رپورٹ پر اعتراضات لگائے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے این اے 110 انتخابی کیس کی سماعت کل (بدھ ) تک ملتوی کردی ہے۔
این اے 110 دھاندلی کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے نادرا کی رپورٹ پر اعتراضات لگادیے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نادرا نے صرف 44 ہزار ووٹ مستند قرار دیے جبکہ کل ایک لاکھ 89 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔ 29 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے جبکہ کامیاب امیدوار کے ووٹوں کا فرق صرف 21 ہزار ہے نادرا رپورٹ پر وضاحت کی ضرورت ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کردی ہے۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ