ہیڈلائنز


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلوچستان سے گرفتار ’’را‘‘ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصل رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسلام آباد میں سیف سٹی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے لیکن بعض عناصر اس منصوبے کے خلاف ہیں، بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو خاص مقصد کے لیے پاکستان آیا تھا، وہ غیر ملکی جاسوس ہے اس لیے اسے قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خدشے کے باعث کئی سڑکیں بحال کی ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کی 6ماہ تک مانیٹرنگ کے بعد اسلام آباد میں مزید ناکے کم کردیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے موبائل سمزکی تصدیق کاعمل ریکارڈمدت میں مکمل کیاہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شناختی کارڈز کی تصدیق میں بھی عوام کوتکلیف نہیں ہوگی اور کسی کو بھی اس سلسلے میں لائنوں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ