ہیڈلائنز


تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،5 اراکین قومی اسمبلی کا نیا محاذ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،5 اراکین قومی اسمبلی کا نیا محاذ،عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا قدم اُٹھالیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پر کھلی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان اراکین اسمبلی کو سات روز کے اندر اپنے الزامات اور شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ پر میڈیا کے ذریعے تنقید پارٹی نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر چیئرمین عمران خان نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے پانچوں اراکین اسمبلی کے اس طرز عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ وہ اختلافات وشکایات کی کھلے بندوں میڈیا پر تشہیر سے مکمل گریز کریں اور پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا پر اچھالنے سے باز رہیں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پانچوں اراکین اسمبلی کو وزیراعلی اور صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کی تفصیلات اور شواہد سات روز کے اندر چیئرمین سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ