ہیڈلائنز


وزیراعظم کے داماد کی طرف سے اعلیٰ بیورو کریسی کے تبادلوں کیلئے مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز اور وفاقی وزراء پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

کیپٹن صفدر کی سفارش رد،سپیکر ایاز صادق کا جوائنٹ سیکرٹری قبول کرنے سے انکار

 

وزیراعظم کے داماد کی طرف سے اعلیٰ بیورو کریسی کے تبادلوں کیلئے مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز اور وفاقی وزراء پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف
سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری مواصلات پر دباؤ ڈال کر بدنام افسر جوائنٹ سیکرٹری الطاف اصغر کو وزارت مواصلات میں لایا گیا

 

اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے زریعے اعلیٰ بیورو کریسی میں تبادلوں کا رجحان شدت اختیار کر گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیپٹن صفدر کی سفارش نظر انداز کر کے ایک جوائنٹ سیکرٹری کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی طرف سے اعلیٰ بیورو کریسی کے تبادلوں کیلئے مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز اور وفاقی وزراء پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے بیورو کریٹس کے تبادلے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں۔ چند روز پہلے ایک جوائنٹ سیکرٹری کا تبادلہ کرنے کیلئے سردار ایاز صادق کو بھی مجبور کرنے کی کوشش کی گئی اور انہوں نے مذکورہ جوائنٹ سیکرٹری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

 

اسی طرح ایک من پسند لیکن بدنام افسر جوائنٹ سیکرٹری الطاف اصغر جو وزارت تجارت میں تعینات تھے سیکرٹری مواصلات پر دباؤ ڈال کر انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ الطاف اصغر کی ڈیمانڈ کریں بعد ازاں سیکرٹری تجارت پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ مذکورہ جوائنٹ سیکرٹری کو اپنے پول سے چھوڑ دیں۔ سخت ترین دباؤ ڈال کر جوائنٹ سیکرٹری الطاف صغر کو مواصلات کی وزارت میں لایا گیا اور یہاں تبادلے کے بعد الطاف اصغر کے فوری طور پر این ایچ اے اور اقتصادی راہداری کے معاملات میں خصوصی دلچسپی نے یہ راز کھول دیا ہے کہ ان کی یہاں تعیناتی کے پس پردہ کیا عزائم کارفرما ہیں

 

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ