ہیڈلائنز


پاکستان سے ایف 16 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا، امریکا کا انکار

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن:  امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16  طیاروں کی فروخت کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کیپیٹل ہل میں اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلیے تعاون کرے۔ کیپیٹل ہل کا یہ اجلاس پاکستانی امریکی کانگریس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جو ہر سال امریکی قانون سازوں کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلیے یہ اجلاس طلب کرتا ہے۔ اجلاس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ رینز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سودا ختم ہو گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس سودے کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔ اسلیے اب یہ قابل عمل نہیں رہا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ