ہیڈلائنز


سورج سوا نیزے پر، بیشتر شہروں میں پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے متعدد شہروں میں صبح سے ہی سورج سوا نیزے پر آگیا ہے سرگودھا ،ساہیوال ، نورپورتھل  اور اوکاڑہ  میں پارہ 43 ڈگری کو چھو چکا ہے۔ پورے ملک کو گرمی نے پوری طرح اپنی گرفت میں جکڑ رکھا ہے اور صبح سے ہی سورج نے اپنی آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔ سرگودھا ، ساہیوال ، نورپور تھل اور اوکاڑہ میں سورج نے نکلتے ہی درجہ حرارت کو ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر لے آیا اوران شہروں میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جھنگ ، قصور ، بہاولنگر، بھکر اور منڈی بہاؤالدین میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور ، ڈیرہ غازی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 ، پشاور ،سیالکوٹ ، فیصل آباد، ملتان،جہلم ، سکھر ، اور شہید بے نظیر آباد میں 40 ، راولپنڈی ، گجرات اور رحیم یار خان میں پارہ 39 ڈگری کو چھو چکا ہے۔ لیہ میں درجہ حرارت 38 ، نواب شاہ اور خان پور میں 37 جبکہ سیدو شریف اور شہر قائد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ پنجگور 34 ، پسنی ،مظفرآباد اور کوئٹہ میں درجہ حرارت  33 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہزارہ ڈویژرن ، پشاور، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ