ہیڈلائنز


ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، سیاسی صورتحال سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں: آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے ملالہ یوسفزئی اوراُن کی ساتھیوں پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد گروہ کو حراست میں لے لیاہے ، موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی لینا دینانہیں ،سکرپٹ رائیٹرز کی باتوں پر افسوس ہوا،من گھڑ ت باتوں سے فضاءخراب ہورہی ہے ، ضرب عضب شروع کرنے سے قبل ہی جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیاتھا۔ 

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل عاصم باجوہ نے میڈیابریفنگ میں بتایاکہ ملافضل اللہ نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کا منصوبہ بنایا، وہ افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردی کررہاہے ، ملافضل اللہ کی ہدایت پر شوریٰ کے نام سے جانیوالے 10رکنی گروہ کے دوارکان نے ملالہ یوسفزئی کو شناخت کے بعد نشانہ بنایا۔اُنہوں نے بتایاکہ شوریٰ میں شامل تمام دہشتگردمالاکنڈ کے رہائشی ہیں اور وہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہیں ۔ 

میجرجنرل عاصم باجوہ نے بتایاکہ ملالہ اور شازیہ وغیرہ پرحملہ کرنیوالوں میں سے اسرارالرحمان نامی دہشتگردکو پہلے پکڑا جس کی نشاندہی پر پورے گروہ کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ شوریٰ گروہ کا سرغنہ ظفراقبال ہے اوراِسی گروہ نے کالج کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیاہے،گرفتارگروہ ملافضل اللہ کے حکم پر عمل کرتااور کارروائی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا، تمام گرفتارملزموں کو انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

اُن کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کے بنیاد ی پر دوپہلے تھے ، ایک شمالی وزیرستان میں جاری ہے اور دوسرا ملک بھی جاری ہے جبکہ مسلح افواج سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور ریلیف کی ہرممکن کاوشیں جاری ہیں ۔ 

اُنہوں نے بتایاکہ کوئٹہ ایئربیس پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردمارے گئے جبکہ قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کرنیوالے افراد بھی پکڑے جاچکے ہیں ۔ 

ترجمان کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 134خطرناک دہشتگردپکڑے جاچکے ہیں ،فوج ہر جگہ الرٹ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے یا پکڑے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 

سوالات کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ واضح کرچکے ہیں کہ مسلح افواج جمہوریت کی حامی ہیں اور سہولت کارکافیصلہ بھی قومی کے وسیع ترمفاد میں ہواتھااور فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں مدد کی، سیاسی جماعتوں نے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے ہیں اور امیدہے کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے، سیاسی بحران کو فوج کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں اورنہ ہی ہربات کی وضاحت کرنافوج کے لیے ضروری ہے، من گھڑت خبریں فضاءکو خراب کررہی ہیں، اور اداروں میں ترقیاں وتبادلے معمول کاکام ہیں ۔ 

اُنہوں نے بتایاکہ پی ٹی وی سنٹر کی حفاظت کی ذمہ داری فوج کی نہیں تھی ، پانچ عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری فوج کو سونپی گئی تھی کیونکہ جو خط پاک فوج کولکھاگیا، اُس میں پی ٹی وی سنٹر کا ذکرنہیں۔

 

 

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ