ہیڈلائنز


خواتین کےمیک اپ اور شیمپو پر درآمد ڈیوٹی میں اضافہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک پاو¿ڈر پر 20 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث ذائقہ دار ڈبہ بند دودھ، مکھن اور پولٹری فیڈ بھی مہنگی ہوجائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں میک اپ،شیمپو سمیت دیگر اشیاءپر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے جس کے باعث ان تمام اشیاءکے نرخوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔ اسٹیشنری، مشروبات، میک اپ کا سامان اور شیمپو مہنگے کردیئے گئے، اس کے علاوہ امپورٹڈ مرغی اور گارمنٹس بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔ آئندہ بجٹ میں پلاسٹک کے کھلونے، برتن شاپنگ بیگ سستے کردیئے گئے جب کہ پینٹس، وارنش، انجن آئل، گیئر آئل، ایئرکنڈیشنز مہنگے ہوگئے۔ 
واضح رہے کہ میک کا سامان خواتین کی پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہے اور خواتین شادیوں یا مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے اس کا استعمال کرتی ہیں ۔جس پر خواتین نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میک کا سامان مہنگا ہونے پر ان کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اچھا میک دراصل درآمد ہی کیا جاتاہے

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ