ہیڈلائنز


وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

مجموعی حجم ساڑھے چوالیس کھرب ، خسارہ بارہ سو پچاس ارب ہوگا ، سرکاری ملازموں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج شام پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ، دنیا نیوز نے سب سے پہلے بجٹ دستاویزات حاصل کرلیں ۔ بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے چوالیس کھرب جبکہ خسارہ بارہ سو پچاس ارب روپے ہوگا ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سات سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ مالی سال 17-2016ء کا بجٹ حجم ساڑھے 44 کھرب روپے سے زائد ، دفاعی اخراجات میں 117 ارب کا اضافہ ، عوام کیلئے سبسڈی وہی 169 ارب روپے رہے گی ۔ بجٹ کی خفیہ دستاویزات سب سے پہلے دنیا نیوز پر ۔ دنیا نیوز کو موصول بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاع کیلئے 900 ارب ، قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے 1600 ارب رکھے گئے ہیں ۔ بجٹ میں ٹیکس سے 3620 ارب اور دیگر ذرائع سے 950 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ بجٹ خسارہ بے قابو ہوکر 1250 ارب روپے سے زائد رہے گا ۔ نئے مالی سال میں عوام کی سبسڈی کیلئے رقم میں کوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا اور کے بجٹ میں اس کیلئے 169 ارب روپے ہی رکھے گئے ہیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 107 ارب اور تنخواہوں و پنشن کیلئے 615 ارب روپے رکھے گئے ہیں

 

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ