ہیڈلائنز


حلقہ پی کے95 کیس :انتخابات میں خواتین ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

Written by | روزنامہ بشارت

خواتین کو قانون کے مطابق حقوق دلوائیں گے ،جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 95لوئر دیر 2میں خواتین کی جانب سے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق معاملے پر طاہرہ عبداللہ کی طرف سے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست الیکشن کمیشن کی جانب سے التواء کی درخواست کے باعث اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے ۔

دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت خواتین کو حقوق دلوانے کے لیے بیٹھی ہے ،قانون کے مطاق خواتین کو حقوق دلوائیں گے ، ہمیں اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹوں سے دلی ہمدردی ہے خواتین سے بڑھ کر انکے حقوق کے لیے کام کریں گے ، کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار طاہرہ عبداللہ کی وکیلہ عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمیں کسی کے آنے جانے سے کوئی تعلق نہیں صرف معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں

ہر الیکشن کے بعد خواتین کو ووٹ نے دینے سے متعلق درخواستیں دائر ہوتی ہیں، ایک دفعہ اس مسئلہ کا فیصلہ ہو جاے تو معاملہ ختم ہو جاے گا ،اس پر جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ عدالت خواتین کو حقوق دلوانے کے لیے بیھٹی قانون کے مطاق خواتین کو حقوق دلوائیں گے،جبکہ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ بنوں میں خواتین نے حجاب زیب طن کر کے ووٹ کا حق نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا ۔اس پر جسٹس خلجی عارف نے ریمار کس دیئے کہ عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے ،وقت گزرنے کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا، جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ امریکی تاریخ پڑی جاے تو معلوم ہو تا ہے کہ ملک سے ذیادہ خواتین کی بری حالت ہے

اللہ کا شکر ہے ہمارے ملک میں خواتین کے ساتھ ویسا سلوک نہیں کیا جاتا ہم اپنے ملک کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہیں ،خواتین سے بڑھ کر انکے حقوق کے لیے کام کریں گے ۔ عدالت نے عاصمہ جہانگیر کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مقدمہ کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کرد ی اور طاہر عبداللہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ حلقہ پی کے 95لوئر دیر سے 2013کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کامیاب قرار پائے تھے تاہم انہوں نے سینٹ کا رکن بنے کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا جس پر حلقہ میں ضمنی انتخابات ہوئے اور مبینہ طور پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کالعدم قرار دیاتھا

تاہم ضمنی انتخابات میں حلقہ سے کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے ک امیدوار عزیز اللہ ملک کی درخواست پرپشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا جسکے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے ۔ یاد رہے کہ 2013کے عام انتخابات میں بھی مبینہ طور پر جرگہ کے فیصلے کے بعد خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ