ہیڈلائنز


نیب کو ڈاکٹرعاصم اور ڈی ایچ اے سٹی کے معاملے پر دباؤ کا سامنا ہے، چیئرمین نیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈی ایچ اے سٹی سے متعلق تحقیقات کی وجہ سے قومی احتساب بیورو پر دباؤ ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان چوہدری نے کہا کہ وہ یہ واضح کرتے ہیں کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہی بلکہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے، ڈاکٹر عاصم ہوں یا ڈی ایچ اے کا معاملہ نیب پر دباؤ ہے لیکن ہمیں کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہوگا، چھوٹی چھوٹی بدعنوانیاں بڑا بوجھ بن جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے اسکول اور اسپتال نہیں بن پاتے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنےحصے کی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا،سی پیک کے معاملے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی، اس کی شفافیت کے لئے چین بھی کام کررہا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ