ہیڈلائنز


مفتی پوپلزئی ہر اس فیصلے کیلئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو، سردار یوسف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن ملک بھر میں روزہ اور عید سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر اس فیصلے کے لئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور میں مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے اچھی ملاقات رہی جب کہ ملاقات میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان موجود تھے جس میں ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین ہراس فیصلے کے لئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو اوران کا کہنا تھا کہ ہماری چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کو بھی سنا جائے جس پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے بات ہوئی ہے۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ