ہیڈلائنز


ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا , ایم ڈبلیو ایم کی بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ گئیں، مطالبات کی حمایت کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے گذشتہ روزایم ڈبلیو ایم کی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی، اس موقع پر شہلا رضا نے علامہ ناصر عباس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ علامہ حسن ظفرنقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی حکومتیں بالعموم اور پنجاب حکومت باالخصوص ایم ڈبلیو ایم کے مطابات پر کان دھرے، علامہ ناصر عباس کے تمام مطالبات قانونی و آئینی ہیں، پنجاب حکومت عزداروں کے خلاف کاٹی گئی تمام ایف آئی آرز کو واپس لے۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ یہاں تشریف لائیں اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا، اس لئے پنجاب اور وفاقی حکومت سن لے کہ ہمیں یہاں سے اٹھنے والے نہیں ہیں۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے کہتے ہیں کہ ملت جعفریہ کی نسل کشی پر نوٹس لیں۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: E at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ