ہیڈلائنز


عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق مقدمے میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2014 میں دھرنے کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنزعصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔  عدالت نے متعلق تھانے کے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ وہ خود ان وارنٹ کی تعمیل کریں۔ واضح رہے کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری سمیت دونوں جماعتوں کے سیکڑوں رہنماؤں اورکارکنوں پردفعہ 144 کی خلاف اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ