ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ سے ترکی جانے والے 4 مسافر گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

سلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرترکی جانے والے 4 مسافروں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے ترکی کے شہر استنبول جانے والی پروازکے 4 مسافروں کو جعلی سفری دستاویزات پرحراست میں لے لیا۔ مسافروں کی شناخت فیاض، افضال، واجد اورساجد کے ناموں سے ہوئی ہے اوران کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے پاسپورٹ سیل میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جاسکے۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ