ہیڈلائنز


وزیراعظم نوازشریف کا نریندر مودی کو فون، نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا جس میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی جب کہ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان سے صحت کے بارے میں پوچھا  اور ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیک خواہشات پر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ