ہیڈلائنز


اسلامی نظریاتی کونسل کا خواتین بل سپریم کورٹ میں چیلنج

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے پیش کیےگئے خواتین بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا.

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین بل میں قرآنی آیات کی غلط تشریح کی،اسلام میں خواتین پر تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

بیرسٹر ظفر اللہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے اسلامی تعلیمات کی بجائے مرضی سے بل پیش کیے جا رہے ہیں.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت خواتین بل کو کالعدم قرار دے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بند کرنے کا حکم دے.

یاد رہے اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کے مجوزہ بل میں یہ سفارش کی گئی تھی کہ شوہر تنبیہ کے لیے بیوی پر ہلکا تشدد کرسکتا ہے،خاتون نرس پر مردوں کی تیمارداری کرنے کے حوالے سے مکمل پابندی عائد کی جائے

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ