ہیڈلائنز


آرمی چیف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات نہ تو خفیہ اور نہ ہی غیر معمولی نوعیت کی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آرمی چیف سے چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا گیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات نہ خفیہ تھی نہ غیر معمولی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق آرمی چیف سے وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات گزشتہ روز صبح 11بجے آرمی ہاؤس میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملہ، نیشنل ایکشن پلان اور پاکستان کی مجموعی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ملاقات سے متعلق قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ