ہیڈلائنز


مانسہرہ، فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد گرفتار، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی/ مانسہرہ : ترجمان پاک فوج نے مانسہرہ کے قریب دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کردی، ترجمان کے مطابق دہشت گردی مانسہر میں دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرنگڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرانگڈہ کے علاقے میں کیا گیا، اس دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ان کے قبضہ سے دھماکا خیز مواد، راکٹ، ہیڈگرینڈ، پستول اے کے47سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دھماکا خیزمواد پریشر ککر میں نصب کر رکھا تھا۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ