ہیڈلائنز


بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافر سے 6 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نطیرائیرپورٹ پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں میلان جانے والے مسافر نوید قاسم کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی فلائٹ سے میلان جارہا تھا جب کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ