ہیڈلائنز


ہمارا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے، یوم تکبیر پر وزیراعظم کا پیغام

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے یوم تکبیرکے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پرپہلی مسلم ایٹمی قوت کے طورپرنمودارہوا، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کوبیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی تیاری پوری رکھیں تاکہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرسکے۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے کے لئے وجود میں آیا اور یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جو خطے کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری تھا، پاکستان امن پریقین رکھتا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام جہاں مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے  وہاں اس قوم کی غیر معمولی جرأت، استقامت اوربہادری کابھی اعلان ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ