ہیڈلائنز


2018 میں لوڈ شیڈنگ کا نام تک نہیں رہے گا، سیکریٹری پانی و بجلی کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے تاہم موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث بجلی کے نقصانات میں کمی اور واجبات کی وصولی بہتر ہوئی ہے۔ صوبوں کے ساتھ مل کر مارکیٹوں کے اوقات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے بجلی کی نمایاں بچت ہو گی۔ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے 8 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ کا نام تک نہیں رہے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ پاکستان کا پرانا مسئلہ ہے، موجودہ حکومت جب برسراقتدار آئی تو گردشی قرضہ 15 ارب روپے ماہانہ کے حساب سے بڑھ رہا تھا اور کوئی نیا سرمایہ کار بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تھا، ٹرانسمیشن لائنوں کا نظام بھی بوسیدہ ہو چکا تھا لیکن اب صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بجلی بلوں کے واجبات کی 93 فیصد وصولی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ہم بجلی کے نقصانات کم کرنے میں بھی بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ10 میں سے6 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے، گردشی قرضہ320 ارب روپے پر منجمد کر دیا گیا ہے اور آئی پی پیز کو61 ارب روپے جبکہ پی ایس او کو24ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2018 میں بجلی کی پیداوار 20 سے30 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جبکہ گزشتہ سال بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور یہ 16ہزار میگاواٹ تک گئی ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ