ہیڈلائنز


اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردارنہیں ہوئی، اعتزازاحسن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم کے اہل خانہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے، مریم نوازاورحسین نوازسے تحقیقات میں وزیراعظم کا نام شامل ہوجاتا ہے اس لئے اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی۔ اعتزازاحسن نے ٹرمز آف ریفرنس سے متعلق کہا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی کہ اگرنواز شریف کا نام نکالنا ہے تو اس کے لیے تیارہیں لیکن اگر ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کیے گئے تو پھرہماری پیشکش بھی موجود نہیں ہوگی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ