ہیڈلائنز


ریحام خان نے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو القاعدہ اور طالبان کے نہایت مطلوب جنگجوﺅں کیساتھ ملادیا

Written by | روزنامہ بشارت
 

اسلام آباد: اینکر پرسن ریحام خان نے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو القاعدہ اور طالبان کے نہایت مطلوب جنگجوﺅں کیساتھ ملادیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ریحام خان پرشدید تنقید کی ۔ نیونیوز کے پروگرام ’تبدیلی ریحام خان کیساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے خاتون اینکر کا کہناتھاکہ امریکہ نے پاکستان کیلئے فنڈز ریلیز کرنے سے انکار کیا لیکن ایک ہدف کو نشانہ بنایاگیا اور ساتھ ہی فنڈز کے اجراءکا اعلان کردیاگیا۔ یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ جتنے بھی القاعدہ یا طالبان کے نہایت مطلوب رہنماءتھے ، وہ سارے پاکستان سے ہی زندہ یامردہ ملے ۔ ڈرون حملے میں مارے گئے افغان طالبان سمجھے جانیوالے ملااخترمنصور حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ہونیوالے ڈرون حملے میں مارے گئے ۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن پاکستان ، ایبٹ آباد سے ملے ۔ طالبان سربراہ ملاعمر پاکستان سے برآمد ہوئے سعودی عرب سے ہی تعلق رکھنے والے القاعدہ کے عدنان الشکری جمعہ پاکستان سے ملے کویت سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے خالدشیخ محمد پاکستان سے ملے تحریک طالبان پاکستان کے بیت اللہ محسود،حکیم اللہ محسودبھی پاکستان سے ملے افغان طالبان کے بدرالدین حقانی پاکستان سے ملے عافیہ صدیقی جوکہ کہاجاتاہے کہ پاکستان اور القاعدہ سے ان کا لنک ہے ، وہ بھی پاکستان سے برآمد ہوئیں ۔ یمن سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری کا ابھی تک معلوم نہیں لیکن تمام چیدہ چیدہ نام نہ ایران ، نہ افغانستان ، نہ انڈیا نہ،نہ سعودی عرب ،نہ یمن بلکہ پاکستان سے ملے اور یہ بڑی دلچسپ بات ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ماہرعلم الاعصاب اور پی ایچ ڈی ڈاکٹرعافیہ صدیقی مارچ 2003ءسے امریکی تحویل میں ہیں اور ان پر القاعدہ سے تعلق کا الزام عائد کیاگیا، اُنہیں تین بچوں سمیت راولپنڈی جانے کے لیے ٹیکسی میں کراچی ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہونے کے بعد راستے سے پکڑکر امریکی فوجیوں کے حوالے کردیاگیاتھا جبکہ اُن کی والدہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں لیکن پاکستان کی حکومت نے شایدآج تک باضابطہ طورپر امریکہ کے حوالے کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ۔ بگرام جیل میں قیدی نمبر650کی کہانی سامنے آنے کے بعد پاکستانی اخبارات میں بھی خبریں چھپیں جس کے بعد امریکہ نے اعلان کیاتھاکہ جولائی 2008ءمیںڈاکٹرعافیہ صدیقی کو افغانستان سے پکڑکر نیویارک پہنچادیاگیاتاکہ دہشتگردی کا مقدمہ چلایاجاسکے ، ان پرامریکی فوجیوں پر مشین گن تاننے کا الزام عائد کیاگیا اور ستمبر 2010ءمیں43سالہ عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے 86 سال قید کی سزاسنادی تھی۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ