ہیڈلائنز


شوہر اور بیوی ایک دوسرے پر تشدد کا حق نہیں رکھتے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ ترغیب وترہیب کے نتیجے میں بیوی شوہر یا شوہر بیوی پر تشدد کرنے کاحق نہیں رکھتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے خواتین کے حقوق سے متعلق قانون منظوری سے قبل جب کہ پنجاب حکومت نے منظوری کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا لیکن دونوں صوبوں کے قوانین کا مسودہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کے حقوق سے متعلق قانون کا مسودہ تیار کیا ہے جسے حتمی شکل دی جارہی ہے اس پر آئندہ اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے مطابق اگر خدا نخواستہ کوئی مرد مرتد ہوجائے تو تین دن کی مہلت کے بعد اسے سزا دی جائے گی لیکن خاتون مرتد ہوجائے تو اس کا قتل واجب نہیں۔ کوئی بھی خاتون اپنی مذہبی عبادات میں شریک ہونے کا پورا حق رکھتی ہے اور شوہر اس پر کسی پابندی کا حق نہیں رکھتا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھاکہ خاتون کو اپنی ملکیت رکھنے اور اس کی حفاظت کا حق ہے۔ بیوی چاہے جتنی بھی مالدار ہو اس کی معاشی ذمہ داریاں شوہر کی ذمہ داری ہوگی، جان، مال اور عزت کا دفاع ہر شخص کا حق ہے۔ خاتون دفاعی معاملات کی ذمہ دار نہیں لیکن دفاعی تربیت خاتون کا بنیادی حق ہے۔ خاتون شوہر کی اجازت سے شرعی حدود سے تجاوز نہ کرتے ہوئے باہر جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں کچھ حقوق مرد کے بھی ہیں، خیر خواہی کی بنیاد پر ترغیب وترہیب کے نتیجے میں بیوی شوہر یا شوہر بیوی پر تشدد کرنے کاحق نہیں رکھتا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ