ہیڈلائنز


پاکستان اٹلی سے آگسٹاہیلی کاپٹر خریدے گا، معاہدے پر دستخط

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان نے اٹلی کی کمپنی لیونارڈو فن مکینیکا کے ساتھ آگسٹاویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پردستخط کر دیے۔ ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اطالوی سفیر اسٹیفانو پونٹی کورو بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ لاجسٹک سپورٹ اورتربیتی پیکیج سمیت متعدد مراحل پرمشتمل تجدیدی پروگرام کاحصہ ہے۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹر کو ملک بھر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلیے استعمال کیا جائے گا۔جن کی ترسیل 2017 میں متوقع ہے، پاکستان میں پہلے سے ہی  11 آگسٹاویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹر موجود ہیں جن میں سے5 حکومت کی امداد اورنقل و حمل کے فرائض کیلیے ہیں۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ