ہیڈلائنز


ٹی او آرز کمیٹی میں اپوزیشن اپنے 15 نکات میں سے 2 سے دستبردار ہوگئی، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی او آرزکمیٹی میں اپوزیشن اپنے 15 نکات میں سے 2 سے دستبردار ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان مکمل اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں، اجلاس میں مشترکہ ٹی او آرز کی تیاری کا پہلا مرحلہ طے پاگیا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے ٹی او آر کے 15نکات میں سے 2واپس لے لیے ہیں، ارکان نے ایک نئے ضابطہ کارپر اتفاق کرلیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے6 جبکہ حکومت کی جانب سے 3 پیراگراف تھے، کمیٹی کے ارکان میں اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ اجلاس میں ٹی او آر کے خدوخال کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز یا ضابطہ کار کو مسترد نہیں کیا بلکہ اپنی رائے دی ہے۔ اورہم اس رائے کا احترام کرتے ہیں۔ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ ضابطہ کار پر مذاکرات ہونے چاہیئں کیونکہ حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی فریق بھی مذاکرات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہمیں ابہام کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے۔ ہمیں کسی ایک شخص تک محدود نہیں رہنا چایئے، انصاف اور قانون کی تقلید سب کو کرنی چاہئے، جس نے بھی قانون توڑا ہے اس کی پکڑ ہونی چاہئے اورجب بھی آف شور کمپنی کی بات ہوگی تو سب کا ذکر آئے گا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ