ہیڈلائنز


چوہدری نثار نے غیرملکیوں کے زیراستعمال پاکستانی شناختی کارڈ فوری منسوخ کرنے کا بھی حکم دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیرداخلہ نے نادرا کو ملک بھر میں تمام افراد کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا حکم دیتے ہوئے تصدیق کی حکمت عملی بنانے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت نادرا ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار نے نادرا کو ملک بھر میں تمام افراد کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق سمیت غیرملکیوں کے زیراستعمال پاکستانی شناختی کارڈ فوری منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے منصوبہ بندی کے لیے نادرا کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں تمام افراد کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  دنیا کو پیغام گیا کہ پاکستانی شناختی کارڈ کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے، غیر ملکیوں کے زیر استعمال کارڈز کی نشاندہی کی جائے کیونکہ اب اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی غیر ملکی پاکستانی شناختی کارڈ استعمال نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کے تصدیق کے عمل میں انٹیلی جنس ادارے بھی نادرا کی مدد کریں گے کیونکہ ہمیں برسوں کا کام اب دنوں میں کرنا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوا ہے جب کہ امریکا، افغان حکومت اور افغان طالبان نے ولی محمد کے ملا منصور ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان نے شواہد کے بغیر تصدیق سے انکار کردیا ہے
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ