ہیڈلائنز


پانامہ لیکس، پارلیمانی کمیٹی بغیر سربراہ کے کام کرے گی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ مقرر نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس کے ٹی او آر ز پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں اتفاق ہوا ہے کہ کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہو گا جبکہ اس کا اگلا اجلاس کل (جمعرات) صبح 11 بجے ہو گا۔ 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن الگ الگ فریق ہیں جنہوں نے آج کے اجلاس میں اپنے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا سربراہ مقرر نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ آئندہ اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ