ہیڈلائنز


بیلٹ پیپر پر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے بیلٹ پیپر پر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجویز دی تھی کہ دنیا بھر کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی بیلٹ پیپرز پر رائے دہندگان کے لیے انتخابی عمل میں تمام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے خصوصی خانہ شامل کیا جائے ۔ اگر کسی بھی حلقے میں اس خانے پر نشان لگانے والے ووٹرز کی تعداد کل ووٹوں سے زائد ہوجائے تو اس حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز لوگوں کی اکثریت انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنتی۔ 2013 کے عام انتخابات میں بھی 45 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ