ہیڈلائنز


آئی ڈی پیز کیلیے مزید 1.59 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امدادکے لیے مزید1.59ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث  بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیزکی بحالی

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس کے لیے جوبھی  وسائل درکارہوئے استعمال میں لائے جائیں اورکسی بھی آئی ڈی پی کو بے گھر نہیں رہنے دیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے بے گھرہونے والے آئی ڈی پیزملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کی مددکررہے ہیں اوریہ ان کی بڑی قربانی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت 4 اقساط میں فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو مجموعی طورپر2.8ارب روپے جاری کرچکی ہے،انھوں نے کہاکہ 60 ہزار متاثرہ خاندان  اپنی ضرویات پوری کرنے کے لیے 12 ہزارروپے ماہانہ کے حساب سے امداد وصول کررہے ہیں،حکومت متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے عالمی اداروں کے ذریعے گندم کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کررہی ہے۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ