ہیڈلائنز


اسلام آباد ریڈ زون میں بلوچستان ہاؤس وزیراعلیٰ ثنا زہری کیلئے سیکیورٹی رسک بن گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ریڈزون میں واقع بلوچستان ہاؤس وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کیلیے سیکیورٹی رسک بن گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بلوچستان ہاؤس کوسیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے اسلام آبادآمدکے دوران یہاں قیام نہ کرنے کافیصلہ کیاہے، یہی وجہ ہے کہ وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعدسے اب تک نواب ثنااﷲ زہری نے یہاں قیام کی بجائے اسلام آبادکے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کوترجیح دی۔ ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا ثنا اﷲ زہری نے انتخابی مہم کے دوران اپنے قافلے پرخودکش حملے میں بیٹے اوربھائی کی شہادت کے بعدسیکیورٹی سے متعلق زیادہ محتاط رویہ اختیارکرتے ہوئے کسی بھی قسم کارسک نہ لینے کافیصلہ کیاہے تاہم ایکسپریس کے رابطے پروزیراعلیٰ کے قریبی حلقوں نے بتایاثنا اﷲ زہری سیکیورٹی مسائل کے پیش نظربلوچستان ہاؤس میں قیام نہیں کررہے لیکن اس کے باوجودسرکاری اجلاس اورمصروفیات کیلیے یہاں اجلاس کرتے ہیںجبکہ اپنے قیام کے اخراجات صوبائی حکومت کی بجائے ذاتی طورپراداکرتے ہیں۔ بلوچستان ہاؤس کے ذرائع نے بتایاثنا اﷲ زہری نے وزارت اعلیٰ کے ابتدائی دنوں میں بلوچستان ہاؤس میں واقع وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش کی تزئین وآرائش کے احکامات جاری کرائے تاہم بعدازاں انھوں نے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں قیام کوترجیح دی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ