ہیڈلائنز


آف شورکمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں، اسحاق ڈار کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ آف شورکمپنیاں غیرقانونی نہیں ہیں لیکن ان کے لیے قانونی ضابطہ ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈارنے کہا کہ 2012 کے مقابلے میں آج پاکستان کے معاشی اشاریے زیادہ مضبوط ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔ اس وقت ہمارے زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 50 کروڑ ڈالرکے ذخائرہیں اوریہ ذخائربڑھ رہے ہیں۔ بجٹ خسارہ 8.8 سے کم کرکے 4.3 فیصد تک لائے ہیں، 3 سال میں مالی خسارے کوکم کرنا آسان کام نہیں تھا۔ ملک میں افرادی قوت کی کمی نہیں، 2050 میں پاکستان دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت ہوگی لیکن موجودہ پالیسیوں کوجاری رکھنے سے یہ ہدف پہلے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ قوانین پرعمل درآمد سے ہی پائیدارترقی حاصل کرسکتے ہیں، اگرقوانین کمزورہوں گے اوران پر عمل بھی نہیں ہوگا تو ہمیں ہرسال گھپلے ہی دیکھنے کو ملیں گے، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے قوانین سخت ہونے چاہیں جس کی مدد سے ادارے مضبوط ہوں گے، کمپنیزبل 2016 جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا، کسی بھی قسم کے کاروبارمیں فراڈ کرنے والوں کے خلاف ادارہ ایکشن لے گا جب کہ اب کوئی سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے قرضے معاف نہیں کراسکے گا۔ آف شورکمپنیوں کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں غیرقانونی نہیں ہیں لیکن کمپنیوں کو ریگولیٹ ہونا چاہئے، پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیئے جب کہ ٹی او آر کمیٹی کا اعلان ایک دوروز میں کر دیا جائے گا۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ