ہیڈلائنز


امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف اور اس پر ہمیں تحفظات ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے جب کہ جان کیری کا کل رات ساڑھے 10 بجے فون آیا تھا اور واقعہ کے بعد مجھے اورآرمی چیف کو اطلاع دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے اس معاملے پر مجھ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے، ہمیں ڈرون حملوں پر تحفظات ہیں، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشرف دور میں ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا اور جب سے سیاست میں آئے ہیں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا جب کہ کون سی جائیداد کب خریدی اور بیچی پارلیمنٹ میں بتا چکا ہوں اس لیے الزام لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں اور اللہ نے چاہا تو اگلے 2 سال میں اور تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ