ہیڈلائنز


چوہدری نثار کا انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرستان کی انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے سپرد کرنے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں انھوں نے انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ زمین ہمارے پاس قومی امانت ہے، اگر اس میں سے کچھ کسی کے حوالے کرنا ہے تو اس کا آئینی و قانونی راستہ موجود ہے جو انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرتے وقت نہیں اپنایا گیا۔  چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ، بارڈر مینجمنٹ، بارڈر کنٹرول اور سرحدی دفاع کے حوالے سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرتے وقت ہمیں اعتماد میں لینا تو درکنار کوئی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ انگور اڈا چیک پوسٹ کے حوالے سے میرے ذہن میں اہم سوالات ہیں جن کا وزیراعظم نواز شریف کے وطن لوٹنے تک انتظار کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغانستان سے برادرانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے وزیرستان میں واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دی ہے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ