ہیڈلائنز


ریحام خان کو ہلالِ احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ہلالِ احمر نے ہلالِ احمر اسٹار لگایا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : معروف اینکر، صحافی ریحام خان ہلال ِ احمر پاکستان کی سٹار بن گئیں، ریحام خا ن کو گزشتہ روز ہلالِ احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ہلالِ احمر ڈاکٹر سعید الٰہی نے ہلالِ احمر سٹار لگایا۔ ریحام خان تعلقات عامہ اور امیج بلڈنگ کیلئے بحیثیت مشیر بھی خدمات سرانجام دیں گی۔ وہ ہلالِ احمر کے پلیٹ فارم سے دُکھی انساینت کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ ریحام خان کا اِس موقع پر کہنا تھا کہ وہ ہلالِ احمر کو اپنادوسرا گھر سمجھتی ہیں اور قدرتی آفات ، سانحات سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گی

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ