ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں 22ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن کمشنرز کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق 22ویں آئینی ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے 22ویں آئینی ترمیم کو شق وار منظوری کے لیئےپیش کیا۔ ترمیم کے حق میں 236 ووٹ آئے جب کہ کسی بھی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ آئنی ترمیم کی منظوری پر زاہد حامد نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ 22ویں آئینی ترمیم بل کے ذریعے آئین کے 8 آرٹیکلز میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری اور صدر کے دستخط کے بعد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے علاوہ سینیئر سرکاری افسر یا ٹیکنوکریٹ بھی الیکشن کمیشن کے رکن بن سکیں گے، بل میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی شرط ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، اس کے علاوہ سینیئر ریٹائرڈ سرکاری افسر کے لیے تجربے کی کم سے کم میعاد 20سال، چیف الیکشن کمشنر کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 68 سال جب کہ ارکان الیکشن کمیشن کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنر آئندہ ماہ ریٹائر ہورہے ہیں۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: ESE at 22.53 km/h
Tuesday 6°C / 11°C Scattered showers
Wednesday 5°C / 10°C Partly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Sunny
Friday 6°C / 13°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Monday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ