ہیڈلائنز


بھارت نے جب بھی مذاکرات کیلئے حامی بھری وہ پاکستان کو تیار پائے گا، دفترخارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے راضی ہوا ہوا تو پاکستان کو تیار پائے گا۔ دفترخارجہ میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم برابری کی بنیاد پربھارت سے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان تعالقات کی بحالی پرخلوص کوششوں سے ممکن ہے، بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے حامی بھری تو وہ پاکستان کو تیار پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دارکرنل پروہت اوراس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے جس کا نوٹس عالمی برادری کو لینا چاہیئے۔ ترجمان دفترخارجہ کا بھارتی سیکرٹری خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی جب کہ ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوا تومیڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سیکیورٹی مذاکرات کا آٹھواں مرحلہ اسلام آباد میں ہوا، پاکستان نیوکلر سپلائرگروپ کا حصہ بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو ایف 16 طیاروں کے دائرے میں نہ دیکھا جائے، پاکستان کسی ملک کے اندرونی معاملات یا باہمی تعلقات پررائے زنی نہیں کرتا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے نفیس زکریا نے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہے جب کہ منصوبے کے حوالے سے پاکستان اورچین دونوں کو خطرات کا اندازہ ہے اوردونوں ممالک نے منصوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے اقدامات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا، افغانستان میں امن کو موقع ملنا چاہیے اوریہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ