ہیڈلائنز


پاناما لیکس، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے مذاکرات آج ہوں گے جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کو آج دوپہر طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ٹی او آرز بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بات کی گئی۔ ذرائع کا کہنا aہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خورشید شاہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن کو آج دوپہر ڈھائی بجے اپنے چیمبر میں مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کوشش ہےکہ پارلیمانی کمیٹی کے نام کل ہی فائنل کرلیے جائیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کو بھی ہدایت کردی ہےکہ وہ بھی کمیٹی کے لیے نام لے کر آئیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 84%
Wind: N at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ