ہیڈلائنز


عمران خان آج اپنے ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ ایوان کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ اپنی آف شور کمپنی اور لندن کے فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی ایوان کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے  مزید بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی 2 آف شور کمپنیوں کے کاغذات ایوان میں پیش کریں گے اور ان کی ایک بلاواسطہ کمپنی کی تفصیلات بھی بتائیں گئے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کے بلاواسطہ فوائد حاصل کیے ہیں جب کہ مریم نواز کی آف شور کمپنی نیسکول لمیٹیڈ اور نیلسن انٹرپرئز ہیں اور عمران خان ان کمپنیوں کے رجسٹریشن کے کاغذات اسمبلی میں دکھائیں گے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ