ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک پروازوں کے 9 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ناممل سفری دستاویزات پر مختلف ملک جانے والے 9 مسافگروں کو آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی پروازوں سے بیرون ملک جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کردیا ہے۔ آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں میں ایک خاتون بھی مسافر ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق اور عامرہ نامی مسا فر کو قطر جانے والی پرواز سے اتارا گیا، غلام مرتضیٰ نامی مسافر کو سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی باعث دوبئی کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ نوید اور وقار احمد کو ساؤتھ افریقا ، طارق محمود اور زبیر کو برطانیہ جانے والی پرواز سے اتارا گیا جب کہ محمد نوشیر اور فرقان نامی مسافر کو اٹلی اور روس جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ