ہیڈلائنز


اپوزیشن کو پاناما پیپرز الزامات پرمشترکہ ٹی او آرز بنانے کیلئے حکومتی اراکین کے ساتھ بیٹھنا چاہیے،حمزہ شہباز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پاناما پیپرز الزامات کی شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹی او آرز بنانے کیلئے حکومتی اراکین کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکا خاندان پاناما الزامات سے سرخرو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے دیگر ساتھی جو ہماری پارٹی قیادت پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں انکی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں جو انہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے بنا رکھی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں اور انہوں نے بنکوں سے قرضے بھی معاف کرائے ہیں جبکہ اسی طرح علیم خان پر جائیدادیں ضبط کرنے کے الزامات لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے جیلیں کاٹی ہیں اور بہت قربانیاں دی ہیں۔ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں بھی ہماری قیادت پر بے بنیاد الزامات لگے لیکن کوئی کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کچھ عناصر سے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کو آرام دہ اور معیاری جدید سفری سہولیات ہضم نہیں ہو رہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف منفی سیاست کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں لیکن انہیں پھر بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پاناما معاملے کی شفاف تحقیقات اور مشترکہ ٹی او آرز کیلئے حکومت کے ساتھ بیٹھے تاکہ قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ