ہیڈلائنز


متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کا پانامہ لیکس پر پالیسی بیان کو مسترد کردیا، ایوان سے واک آﺅٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے پانامہ لیکس پر پالیسی بیان کو مسترد کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا اور کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے 7 سوالوں کے جواب دینے کی بجائے اپنے اس خطاب سے 70سولات بڑھا دیئے ہیں، عمران خان بھی خطاب نہ کر سکے، خورشید شاہ کا خطاب ختم ہونے پر عمران خان، خورشید شاہ اور شیخ رشید اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔وہ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے پانامہ لیکس پر خطاب کے جواب میں تقریر کر رہے تھے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 7 سوال دیئے تھے جو بڑے معصومانہ تھے مگر وزیراعظم کے جواب نے ہمارے سوالات کو 7 سے بڑھا کر70کر دیا ہے، اب تو دبئی اور جدہ کا بھی ذکر آ گیا، ہم چور چور نہیں کھیلنا چاہتے، اس لئے ایوان سے واک آﺅٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد خورشید شاہ کے ہمراہ عمران خان، شیخ رشید احمد اور دیگر اپوزیشن رہنماءاحتجاجاً واک آﺅٹ کرتے ہوئے ایوان سے اٹھ کر چلے گئے جہاں انہوںن ے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ